جمعہ 28 اکتوبر 2022 - 00:38
شیراز میں حرم شاہ چراغ (ع) پر دہشت گردانہ حملہ انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی ناکامی کی دلیل ہے

حوزہ/ اسلام و انقلاب دشمنوں کو معلوم ہے کہ وہ چاہے جتنی سازشیں کر لیں لیکن رہبر معظم دامت برکاتہ کی حکمت عملی سے ہمیشہ ناکام ہی ہوئے اور ہوں گے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں سرگرم مبلغ مولانا سید حسین مہدی رضوی نے کہا کہ شاہ چراغ حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے حرم مطہر پر دہشت گرد داعشیوں نے حملہ کر کے دسیوں مومنین کو شہید اور زخمی کر دیا جس سے پوری دنیا کے محبان اہلبیت غمگین و محزون ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف شہروں میں فتنہ و فساد کر کے بھی جب دہشت گرد ناکام رہے تو آخر روضہ پر دہشت گردانہ حملہ کر کے اپنی بھڑاس نکالی جو انکی ناکامی کی دلیل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ظاہر ہے ایران ایک شیعہ اسلامی ملک ہے اور یہاں نظام ولایت فقیہ ہے جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد مقام معظم رہبری آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی بے مثال قیادت میں سرگرم عمل ہے۔ سارے اسلام و انقلاب دشمنوں کو معلوم ہے کہ وہ چاہے جتنی سازشیں کر لیں لیکن رہبر معظم دامت برکاتہ کی حکمت عملی سے ہمیشہ ناکام ہی ہوئے اور ہوں گے۔

مولانا موصوف نے آخر میں کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ہے اور ہم مذمت کرتے ہیں، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔مقام معظم رہبری دامت برکاتہ، مراجع کرام اور مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .